وزیراعظم سے چوہدری نثار کی ملاقات دورہ طورخم اور کراچی آپریشن پر بریفنگ

بارڈ منیجمنٹ اور داخلی سلامتی کے لئے سول آرمڈ فورسز کے نئے ونگز بنائے جارہے ہیں، چوہدری نثارکی بریفنگ


ویب ڈیسک December 27, 2016
بارڈر منیجمنٹ اور داخلی سلامتی کے لئے سول آرمڈ فورسز کے نئے ونگز بنارہے ہیں،چوہدری نثارکی وزیراعظم کو بریفنگ :فوٹو : فائل

وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں کراچی آپریشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو دورہ طور خم اور کراچی آپریشن کی صورتحال پر بریفنگ دی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بہت مواقع ملے لیکن کبھی سازش نہیں کی

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر سرحدی نظام کو بہتر بنانے کے لئے دوطرفہ کوششیں جاری ہیں جبکہ پاکستان کی جانب سے بارڈ منیجمنٹ اور داخلی سلامتی کے لئے سول آرمڈ فورسز کے نئے ونگز بنائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سول آرمڈ فورسز میں مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کے مواقع دیئے جارہے ہیں جبکہ نئے ونگز کے قیام کےلئے 70 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چوہدری نثار سپریم کورٹ میں اپنا نکتہ نظر پیش کریں گے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں