گلشن اقبال کمپیوٹر مارکیٹ سے لاکھوں روپے کے لیپ ٹاپ چوری

لیپ ٹاپس کی مالیت 8سے 10 لاکھ روپے ہے،پولیس تاخیر سے پہنچی،متاثرہ دکاندار

کمپیوٹر مارکیٹ میں علی الصباح 6سے 8ڈاکوئوں نے مارکیٹ کے چوکیدار عبدالرزاق کو یرغمال بنانے کے بعد ہاتھ پائوں کو رسیوں سے باندھ دیا. فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
گلشن اقبال میں ڈاکوئوں نے کمپیوٹر مارکیٹ لوٹ لی اور دکانوں سے درست کرانے کے لیے لائے جانے والے کسٹمرز کے لیپ ٹاپ لے اڑے، دکاندار کسٹمرزکوکیا جواب دیں گے یہ سوچ کر پریشان ہیں.


تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 13/Bبیت المکرم مسجد کے سامنے واقع سلیم ایونیومیں قائم کمپیوٹر مارکیٹ میں علی الصباح 6سے 8ڈاکوئوں نے مارکیٹ کے چوکیدار عبدالرزاق کو یرغمال بنانے کے بعد ہاتھ پائوں کو رسیوں سے باندھ دیا اور مارکیٹ کی آٹھ دکانوں جنمیں انڈس کمپیوٹر ، ایس ایم کمپیوٹر ، گلشن کمپیوٹر ، ڈی پروٹیکٹر، عبدل ایڈوائیرز سنی کمپیوٹر اور کمپیوٹر کلیکشن کی دو دکانوں کے کنڈے اور تالے کاٹنے کے بعد دکانوں میں رکھے نئے اور کسٹمرز کے32 لیب ٹاپ کمپیوٹر ، مختلف دکانوں میں رکھی60 ہزار روپے اور دیگر سامان لے گئے۔

مارکیٹ کے دکانداروں نے ایکسپریس کو بتایا کہ چوکیدار کو ڈاکوئوں نے تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے،انھوں نے بتایا کہ ڈاکوئوں نے اطمینان سے ڈکیتی کی واردات کی، انھوں نے بتایا کہ ڈکیتی کے دوران لے جائے جانے والے لیپ ٹاپ میں کور7، کور3 ، کور 2 ڈیو شامل ہیں اور لیپ ٹاپس کی مالیت 8سے 10 لاکھ روپے ہے ، واقعے کے فوری بعد عزیز بھٹی تھانے پولیس کو اطلاع کردی گئی تھی لیکن پولیس نے واردات پر کوئی توجہ نہیں دی ، جب میڈیا اور صحافیوں نے دکانداروں سے رابطہ کیا تو کئی گھنٹے گزر نے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر آئی۔
Load Next Story