پاک فوج ملکی سلامتی کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی آرمی چیف

ضرب عضب میں افسروں کی قربانیاں اور قائدانہ کردار قابل فخر ہے، سربراہ پاک فوج


ویب ڈیسک December 27, 2016
ضرب عضب میں افسروں کی قربانیاں اور قائدانہ کردار قابل فخر ہے، سربراہ پاک فوج : فوٹو : فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج نے بے شمار قربانیاں دیں اور آئندہ بھی پاک فوج ملکی سلامتی کے لئے کردار ادا کرتی رہے گی۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو آڈیٹوریم میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ضرب عضب میں بے شمار قربانیاں دیں، ضرب عضب میں افسروں کی قربانیاں اور قائدانہ کردار قابل فخر ہے پاک فوج آئندہ بھی قومی سلامتی سے متعلق اپنا اہم کردار ادا کرتی رہے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سی پیک منصوبے کی بروقت تکمیل ہرقیمت پر کی جائے گی، سربراہ پاک فوج



آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج نے پیشہ وارانہ امور، ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز اور مستقبل کی حکمت عملی پر بھی اظہار خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں