عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ نے بیرون ملک کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیئے

دنگل بیرون ملک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی جب کہ سلمان خان کی ’’سلطان‘‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔

دنگل بیرون ملک سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی جب کہ سلمان خان کی ’’سلطان‘‘ کا بھی ریکارڈ توڑ دیا۔ فوٹو؛ فائل

KIGALI:
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی نئی فلم ''دنگل'' پہلے ہفتے میں ہی بیرون ملک کمائی کرنے والی بھارتی فلم نگری کی اب تک کی سب سے بڑی فلم بن گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ عامر خان کی دنگل 3 روز میں ہی 100 کروڑ کلب میں شامل

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کی نئی فلم ''دنگل'' نے بھارت میں کمائی کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی کئی ریکارڈ اپنے نام کیے اور فلم پہلے ہفتے ہی بیرون ملک میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اب تک کی سب سے بڑی بالی ووڈ فلم بن گئی اور یوں عامر خان نے اپنی ہی فلم ''پی کے '' کا ریکارڈ توڑ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم دنگل نے صرف 4 دن میں ہی 76 کروڑ سے زائد کمائی کرلی ہے۔




دوسری جانب ''دنگل'' بالی ووڈ میں بھی چھائی ہوئی ہے اور فلم نے 3 روز میں 100 کروڑ کمانے والی اس سال کی واحد سلمان خان کی ''سلطان '' کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے جب کہ دنگل نے چوتھے روز بھی اچھی کمائی کی اور 4 دن میں 132 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے۔



دنگل تامل ناڈو اور کریلہ میں بھی سلمان خان کی ''سلطان'' اور شاہ رخ خان کی ''چنئی ایکسپریس'' کو مات دے کر ہندی کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والے فلم بن گئی ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ''دنگل'' کو ناصرف ہندی بلکہ تیلگو اور تامل زبانوں میں بھی ریلیز کیا گیا ہے جب کہ فلم میں عامر خان نے پہلوان کا کردار ادا کیا ہے۔
Load Next Story