فٹبالرزکی موت طیارے کا ایندھن ختم ہونے کے باعث کریش ہونے کی تصدیق

28نومبرکولامیا ایئر لائن کاچارٹرڈ طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھاجس میں 71 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔


Sports Desk December 27, 2016
28نومبرکولامیا ایئر لائن کاچارٹرڈ طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھاجس میں 71 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔ فوٹو فائل

برازیلین فٹبالرز کی موت کا سبب بننے والے طیارے کے ایندھن ختم ہونے کے باعث کریش ہونے کی تصدیق ہوگئی۔

28 نومبر کو لامیا ایئر لائن کا چارٹرڈ طیارہ گرکر تباہ ہوگیا تھا جس میں 71 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے، ان میں برازیل کے ایک فٹبال کلب کے کھلاڑی بھی شامل تھے۔ طیارے کے کریش ہونے کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات واضح ہوگئی ہے یہ ایندھن ختم ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :کولمبیاطیارہ حادثہ؛متاثرہ فٹبالرزکی فیملیز کیلیے چیریٹی میچ میں نیمارکی شرکت

کولمبیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سربراہ فریڈی بونیلا کا کہنا ہے کہ ایندھن ختم ہونے کا الارم پہلے نہیں بجا، جہاز پر 500 کلوگرام اضافی وزن لادا گیا تھا تاہم انھوں نے واضح کیا کہ اضافی وزن کا حادثے میں کوئی ہاتھ نہیں ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |