آندرے رسل کو بگ بیش میں پھر سے سیاہ بیٹ استعمال کرنے کی اجازت مل گئی

آندرے رسل کو بیٹ کے کلر میں بہتری کے بعد پھر سے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔


Sports Desk December 27, 2016
آندرے رسل کو بیٹ کے کلر میں بہتری کے بعد پھر سے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے ۔ فوٹوفائل

ویسٹ انڈین کرکٹر آندرے رسل کو بگ بیش میں پھر سے سیاہ بیٹ استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔

آندرے رسل نے سڈنی تھنڈر کی جانب سے سکسرز کے خلاف افتتاحی میچ میں بھی سیاہ بلیڈ اور پنک ہینڈل والا بیٹ استعمال کیا تھا، مگرمیچ آفیشلز کی جانب سے سفید گیند پر سیاہ دھبے پڑنے کی شکایت کے بعد انھیں اس رنگدار بیٹ کے استعمال سے روک دیا گیا تھا، اب بیٹ کے کلر میں بہتری کے بعد پھر سے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے۔ بی بی ایل کے چیف انتھونی ایورارڈ نے کہاکہ آندرے رسل نے اپنے بیٹ پر پابندی کے بعد مینوفیکچررز سے اس حوالے سے بات کی تھی جنھوں نے بیٹ کا کلر زیادہ بہتر بنا دیا جو اب اترے گا نہیں، اس کا اچھی طرح جائزہ لینے کے بعد ہم نے انھیں سیاہ بیٹ سے کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |