سپریم کورٹ کا سندھ بھرمیں صاف پانی کی فراہمی کیلیے کمیشن بنانے کا حکم

سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے حاضر سروس جج پر مشتمل کمیشن کو 6 ہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔


ویب ڈیسک December 27, 2016
سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے حاضر سروس جج پر مشتمل کمیشن کو 6 ہفتوں میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: سپریم کورٹ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور تقسیم سے متعلق کمیشن بنانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ بھر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار سماجی رہنما شہاب اوستو ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ صوبے بھرکو کھارا اورپینے کا گندا پانی دیا جارہا ہے۔ دوران سماعت جسٹس امیرہانی مسلم نے کہا کہ کراچی بھی پاکستان کا حصہ ہے اسے صاف پانی ملنا چاہیے۔ سماعت کے بعد 2 رکنی بینچ نے سندھ ہائی کورٹ کے حاضر سروس جج پر مشتمل کمیشن بنانے کا حکم دیا اور کمیشن کو 6 ہفتوں میں سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |