پاکستان کا عمدہ کھیلتھکے ہارے آسٹریلوی پیس اٹیک پر کام کا بوجھ بڑھنے لگا

بولنگ کوچ ڈیوڈسیکر نے بھی فاسٹ بولرز پر بڑھتے ہوئے کام کے بوجھ پر تشویش ظاہر کی ہے۔


Sports Desk December 27, 2016
بولنگ کوچ ڈیوڈسیکر نے بھی فاسٹ بولرز پر بڑھتے ہوئے کام کے بوجھ پر تشویش ظاہر کی ہے ۔ فوٹو اے ایف پی

ISLAMABAD: پاکستان کی جانب سے مسلسل دوسری اننگز میں ڈٹ کر بیٹنگ کرنے کی وجہ سے تھکے ہارے آسٹریلوی فاسٹ اٹیک پر کام کا بوجھ بڑھنے لگا۔

میلبورن ٹیسٹ کے بارش سے متاثرہ ابتدائی 2 روز کے دوران مجموعی طور پر 101.2 اوورز کیے گئے، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور جیکسن برڈ نے مشترکہ طور پر 78.2 اوورز کیے۔ اس سے قبل برسبین ٹیسٹ میں اسٹارک اور ہیزل ووڈ نے 56، 56 اوورز کیے تھے جبکہ جیکسن برڈ نے بھی 45 اوورز کیے۔ اگرچہ آسٹریلیا نے رواں ٹیسٹ کیلیے فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر ہلٹن کارٹ رائٹ کو اسکواڈ میں شامل کیا تھا مگر پاکستانی بیٹنگ کے خوف نے ٹیم مینجمنٹ کو انھیں الیون کا حصہ نہ بنانے دیا۔ بولنگ کوچ ڈیوڈسیکر نے بھی فاسٹ بولرز پر بڑھتے ہوئے کام کے بوجھ پر تشویش ظاہر کی، انھوں نے کہاکہ ٹیم میں ایک آل راؤنڈر کی موجودگی ضروری ہے جس سے بولرزکو تھوڑا آرام میسر آ سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں