دہشتگرد مساجدوامام بارگاہوں کو نشانہ بنارہے ہیں صادق رضاتقوی
شیعہ نوجوانوں کو اغوا کر کے من گھڑت مقدمات میں ملوث کرنیکی سازشیں کی جا رہی ہیں.
MIAMI:
حکومت سند ھ مساجد و امام بارگاہوں پر حملے کرنیوالے دہشت گردوں کو گرفتار کرے۔
ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے سیکریٹری جنرل مولانا صادق رضا تقوی ، اصغر زیدی اور آصف صفوی نے کیا، انھوں نے کہاکہ حکومت شہر کراچی میں کالعدم دہشت گرد گروہ کی جانب سے مسجد و امام بارگاہ شاہ کاظمین نیو کراچی اورمسجد و امام بارگاہ حسینی مشن شاہ فیصل کالونی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کا چہرہ بے نقاب کرے، نیوکراچی میں دہشت گرد گروہ نے مسجد و امام بارگاہ پر حملہ کیا اور گولیاں چلائیں جبکہ بدھ کو ایک مرتبہ پھر شاہ فیصل کالونی میںواقع مسجد و امام بارگاہ حسینی مشن پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا۔
مساجد و امام بارگاہوں پر دہشت گردوں کے حملوں نے واضح کر دیا ہے کہ وہ عالمی استعماری قوتوں امریکا اور اسرائیل کی ایما پر پاکستان بھر میں مسلمانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنا رہے ہیں،چار روز قبل گرفتار کیے جانیوالے 5 بے گناہ شیعہ نوجوانوں کی فی الفور رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیعہ نوجوانوں کو بلا جواز گھروں سے اغوا کر کے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں ملوث کرنیکی گھنائونی سازشیں کی جا رہی ہیں۔