وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ختم کرنے کیلیے رولزآف بزنس میں ترامیم منظور

اسحاق ڈار كی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں جائزہ كمیٹی نے رولز آف بزنس مجریہ 1973میں ترامیم كی منظوری دی۔

اسحاق ڈار كی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں جائزہ كمیٹی نے رولز آف بزنس مجریہ 1973میں ترامیم كی منظوری دی۔ فوٹو؛ پی آئی ڈی

جائزہ كمیٹی كے رولزآف برنس كے تحت وزیراعظم كوحاصل صوابدیدی اختیار ختم كرنے كی منظوری دے دی گئی۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار كی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں قوانین میں اصلاحات كے لیے جائزہ كمیٹی نے رولز آف بزنس مجریہ 1973 میں ترامیم كی منظوری دے دی جس كے تحت آرڈینس، بل اورمالی معاملے كے حوالے سے كابینہ كی منظوری کے بغیر وزیراعظم كی طرف سے انفرادی حیثیت میں منظور كرنے کا صوابدیدی اختیار ختم ہوجائے گا۔


جائزہ كمیٹی نے سپریم كورٹ كے اس فیصلے كی روشنی میں وزیراعظم کے صوابدیدی اختیار کو ختم کرنے کی منظوری دی جس میں كہا گیا كہ وزیر اعظم كوٹیكس میں استثناء دینے اور ڈیوٹی كم كرنے كا اختیارنہیں ہے، یہ فیصلے وفاقی حكومت كی پیشگی منظوری كے مشروط ہیں۔

سپریم كورٹ نے قرار دیا تھا كہ وفاقی حكومت وزیراعظم اور وزرا پر مشتمل ہوتی ہے وزیراعظم انفرادی حیثیت میں فیصلے كرنے كا مجازنہیں۔ سپریم كورٹ نے رولز آف بزنس مجریہ 1973 سكیشن 16/2 كو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے كہا تھا کہ رولز آف بزنس آئین سے بالا ترنہیں ہے، مجوزہ ترمیم كے بعد وزیراعظم كو رولز آف بزنس میں حاصل صوابدی اختیار ختم ہوجائے گا۔
Load Next Story