شہبازشریف نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب سے ہلاکتوں کا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔ فوٹو؛ فائل

لاہور:
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ٹوبہ ٹیك سنگھ میں پیش آنے والے افسوسناك واقعہ كی تحقیقات كے لیے اعلیٰ اختیاراتی كمیٹی تشكیل دے دی۔


وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے تشکیل دی گئی تحقیقاتی كمیٹی كے سربراہ چیئرمین وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم ہوں گے اور دیگر كمیٹی اراكین میں ڈی آئی جی ابوبكر، ڈی جی ہیلتھ سروسز، ایڈیشنل سیكرٹری داخلہ اورپنجاب فرانزك سائنس ایجنسی كا نمائندہ شامل ہوگا۔

تحقیقاتی كمیٹی ٹوبہ ٹیك سنگھ میں مبینہ طورپر زہریلی شراب پینے سے ہونے والی اموات كے اسباب اوروجوہات كا جائزہ لے كرذمہ داروں كا تعین كرے گی اور 48 گھنٹے میں وزیراعلیٰ كو رپورٹ پیش كرے گی۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ كو ہدایت جاری كیں كہ متاثرہ افراد كو علاج معالجے كی بہترین سہولتیں فراہم كی جائیں۔
Load Next Story