امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کی موت کی افواہ نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچائے رکھا
خبر بین الاقوامی میوزک پروڈکشن کمپنی سونی کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ ہوئی تھی۔
امریکی پاپ اسٹار برٹنی اسپیئرز کی موت کی جھوٹی خبر سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا۔
یہ خبر بین الاقوامی میوزک پروڈکشن کمپنی سونی کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ ہوئی تھی، بعد میں کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہیکرز کی جانب سے کمپنی کا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا اور یہ جھوٹی خبر جاری کی گئی تھی سونی میوزک نے معروف امریکی گلوکارہ برٹنی اسپیئرز کی وفات کے بارے میں غلط ٹوئیٹس کرنے پر گلوکارہ سے اور ان کے مداحوں سے معافی مانگی ہے۔
35 سالہ برٹنی اسپیئرز نے اس واقعے پر خود تو ردِ عمل ظاہر نہیں کیا تاہم ان کے مینیجر نے بتایا ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ دوسری طرف آور مائن' نامی ایک ہیکنگ گروپ نے اس واقعے کی ذمے داری قبول کی ہے۔