افغانستان میں جھڑپوں میں 20 شدت پسند اور 4 اہلکار ہلاک

جھڑپیں ملک کے مختلف حصوں میں ہوئیں، زابل کے اضلاع دائی چوپان اور میزان میں فضائی کارروائیاں کی گئیں


APP December 28, 2016
کارروائیوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے 9 ارکان اور 2 کمانڈر سمیت 6 طالبان مارے گئے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

افغانستان میں مختلف کارروائیوں میں 20 شدت پسند اور 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

شمالی افغانستان میں طالبان نے خاتون کا سر قلم کردیا، زابل کے اضلاع دائی چوپان اور میزان میں فضائی کارروائیوں میں 4 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، شمالی صوبہ بدخشاں میں مختلف کارروائیوں میں مقامی پولیس کے 3 ارکان ہلاک جبکہ ایک طالبان کمانڈر مارا گیا، صوبہ غزنی میں ایک جھڑپ کے دوران کمانڈر سمیت 6 طالبان ہلاک ہوگئے، صوبہ فرح میں ایک جھڑپ میں 3 پولیس اہلکار ہلاک اورکئی دیگر زخمی ہوگئے۔

مشرقی صوبہ ننگرہار میں حکام نے بتایا کہ مختلف اضلاع میں کارروائیوں میں شدت پسند تنظیم داعش کے 9 ارکان ہلاک ہوگئے، شمالی صوبہ سرائے پل میں طالبان نے ایک خاتون کا سر قلم کردیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں