ملک بھر میں 44 اسپتالوں کے قیام کے لیے کمپنی قائم
کمپنی میں سیکریٹری صحت، سیکریٹری کابینہ اور وزیراعظم آفس کے اعلیٰ افسران شامل ہیں
وزیراعظم پاکستان ہیلتھ انفرا اسٹرکچر پروگرام کے تحت ملک بھر میں 44 اسپتالوں کے قیام سے متعلق امور کو حتمی شکل دینے کیلیے ہیلتھ انفرا اسٹرکچر کمپنی قائم کردی گئی، کمپنی میں سیکریٹری صحت، سیکریٹری کابینہ اور وزیراعظم آفس کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کمپنی نے ملک بھر میں غربت کی شرح اور ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص اضلاع میں اسپتالوں کے قیام کیلیے چاروں صوبائی چیف سیکریٹریز سمیت آزاد کشمیر، گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری انتظامیہ کو اسپتالوں کے قیام کیلیے زمین کی نشاندہی کر کے جگہ مختص کرنے کیلیے باضابطہ مراسلے جاری کر دیے ہیں۔
چیف سیکریٹریز کی جانب سے تجاویز وصولی کے بعد مذکورہ کمپنی باضابطہ طور پر تعمیراتی کام کیلیے ٹینڈرز جاری کرے گی، پروگرام کے تحت اسلام آباد میں 2 نئے اسپتال قائم کیے جائیں گے، دونوں اسپتال مجموعی طور پر 500 بیڈز پر مشتمل ہوں گے، پولی کلینک کا توسیعی منصوبہ اور ترلائی کے مقام پر سعودی فنڈنگ سے زیر تعمیر اسلام آباد جنرل اسپتال بھی منصوبے میں شامل ہے، اسلام آباد میں ایک اسپتال شمال جبکہ دوسرا جنوب میں بنایا جائے گا تاہم ابھی تک زمین کی نشاندہی نہیں ہو سکی۔
پروگرام کے تحت بننے والے اسپتالوں میں سے پنجاب میں راجن پور، جھنگ، صادق آباد اور راولپنڈی میں 500 بیڈز، بورے والا، احمد پور شرقیہ، کوٹ ادو، تونسہ، ساہیوال، سرگودھا، پسرور اور لیہ میں 250 بیڈز، سندھ میں جیکب آباد، میرپور اور بدین میں 500 بیڈز، اسلام کوٹ، نوشہرہ فیروز مورو میں 250 بیڈز، پختونخوا میں ہری پور اور چارسدہ میں 500 بیڈز، بٹگرام، ہنگو اور چترال میں 250 بیڈز، بلوچستان میں کوئٹہ کے مقام پر 500 بیڈز، خضدار، لورالائی اور سبی میں 250 بیڈز، حب، نوشکی، چمن اور پنجگور میں 100 بیڈز، گلگت بلتستان میں اسکردو اور گلگت میں 250 بیڈز، ہنزہ میں 100 بیڈز، گانچھے میں 50 بیڈز ، آزاد کشمیر میں مظفر آباد میں 250 بیڈز، راولا کوٹ، کوٹلی اور اٹھمقام پر 100 بیڈز اور لیپہ میں 50 بیڈز کے اسپتال بنائے جائیں گے۔