پاکستان اوربھارت آج ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے

پاکستان ٹیم کا فائنل میں پہنچنے کا انحصار بھارت اور ملائیشیا کے درمیان ہونے والے آخری گروپ میچ پر تھا۔


ویب ڈیسک December 27, 2012
پاکستان نے جاپان کو ہرا کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔۔فوٹو:اے ایف پی/فائل

KARACHI: ایشین ہاکی چمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ آج روایتی حریف بھارت سے ہوگا۔

دوحہ میں کھیلے جارہے ایونٹ میں پاکستان نے جاپان کو ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔ پہلے ہاف میں پاکستان اورجاپان کے درمیان مقابلہ دودو گول سے برابرتھا تاہم دوسرے ہاف میں قومی ٹیم نے مزید 3 گول کرکے میچ 5-2 سے اپنے نام کرلیا۔

پاکستان ٹیم کا فائنل میں پہنچنے کا انحصار بھارت اور ملائیشیا کے درمیان ہونے والے آخری گروپ میچ پر تھا۔ ملائیشیا کو فائنل کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے بھارت کو 3سے چار گول کے فرق سے شکست دینی تھی تاہم ملائیشیا نے بھارت کو 3-5 شکست دی جس کے باعث پاکستان نے ایشین ہاکی کا فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا جہاں اس کا مقابلہ بھارت سے ہو گا۔

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے اومان کو 3-8 سے زیر کیا، دوسرے مقابلے میں چین کو پاکستان سے 2-5 سے شکست کا مزہ چکھنا پڑا، ملائشیا کے خلاف تیسرا مقابلہ 3-3 سے برابر رہا جبکہ چوتھے اور اعصاب شکن میچ میں روایتی حریف بھارت نے قومی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرایا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |