نئی دہلی بس میں طالبہ سے زیادتی کی عدالتی تحقیقات کا حکم

معاملے کی تحقیقات کے لیے جج اوشا مہرا کی سربراہی میں کمیشن قائم، مظاہرے جاری، وزیراطلاعات کی پرامن رہنے کی اپیل.

متاثرہ لڑکی کی حالت پھر سے خراب ہوگئی ، دوبارہ وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے، ڈاکٹرز،شفاف تحقیقات کرائی جائینگی، چدم برم۔ فوٹو: فائل

بھارتی حکومت نے بس میں اجتماعی زیادتی کا شکار ہونے والی طالبہ کے معاملے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا حکم جاری کردیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات ریٹائر جج اوشا مہرا کی سربراہی میں قائم کیا جانے والا کمیشن کرے گا، وزیر خزانہ چدم برم نے معاملے کی شفاف طور پر تحقیقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کمیشن 30 دن کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے گا، وزیر اطلاعات منیش تیواڑی نے شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔




طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میںاحتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز بھی نئی دہلی میں 200 افراد نے زیادتی کے خلاف احتجاج کیا جس میں خواتین اور اسکول کے کمسن طلبہ بھی شامل تھے، متاثرہ لڑکی کا علاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت پھر سے خراب ہوگئی ہے اور انھیں دوبارہ وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story