الیکشن ملتوی ہوئے تو حالات مزید خراب ہوجائینگے گیلانی

پیر پگارا سے جلد ملاقات کرونگا،طاہر القادری سے دیرینہ تعلقات ہیں، صحافیوں سے گفتگو.


Staff Reporter December 27, 2012
پارٹی کا وائس چیئرمین ہوں آئندہ الیکشن میں پارٹی کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اگر عام انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کی گئی تو ملک میں حالات مزید خراب ہوںگے، ملک کا مستقبل آئندہ انتخابات سے وابستہ ہے۔

بدھ کو کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے مجھے نااہل قرار دے دیا ہے اس لیے میں آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتاتاہم پارٹی کارکن کی حیثیت سے پیپلز پارٹی کی ترقی کیلیے جو بھی ہو سکا کروںگا۔ انھوں نے کہا کہ پیر پگارا میرے بڑے بھائی ہیں، میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں، شہید بے نظیر بھٹو کی برسی سے واپسی کے بعد پیر پگارا سے ملاقات کروںگا۔

2

انھوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت دہشت گردی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، اس وقت سیاسی قوتوں کو اختلافات کی بجائے ایک ایجنڈے پر عمل پیرا ہونا چاہیے اور وہ ایجنڈا مفاہمتی پلیٹ فارم ہے اور اس پلیٹ فارم پر جمع ہوکر ہم ملک کو مسائل سے نکال سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ منصفانہ اور شفاف الیکشن کا بروقت انعقاد ملک کی سب سے بڑی ضرورت ہے اور اگر الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو ملک بحران کا شکار ہوجائے گا ۔گیلانی نے کہا کہ پارٹی کا وائس چیئرمین ہوں آئندہ الیکشن میں پارٹی کے لیے بھرپور کردار ادا کروں گا۔انھوں نے کہا کہ ان کے طاہر القادری سے دیرینہ تعلقات ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |