انتخابات میں فوج کی تعیناتی نمائشی نہیں بااختیارہوناچاہیے منور حسن

بااختیارالیکشن کمیشن،قابل اعتماد عبوری حکومت، شفاف انتخابی فہرستوں کے بغیرانتخابات بے معنی ہونگے.


Staff Reporter December 27, 2012
عوام نے چند سوخاندانوںکی ضمانتیں ضبط کرادیں توانتخاب انقلاب کا ذریعہ بن جائیگا، نارتھ کراچی میں خطاب۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے امیرسید منورحسن نے کہا ہے کہ ملک پرچند سو خاندانوں کی حکمرانی ہے۔

اگر عوام نے انکی ضمانتیں ضبط کرادیں توانتخاب، انقلاب کا ذریعہ بن جائے گا، جماعت اسلامی انتخابات کو بے معنی نہیں ہونے دیگی،بااختیارالیکشن کمیشن، قابل اعتماد عبوری حکومت اور شفاف انتخابی فہرستوں کا مطالبہ عوامی مطالبہ ہے،اس مطالبے کوپوراکرکے ہی شفاف انتخابات کا انعقاد ممکن ہے،انتخابات میں فوج کی تعیناتی صرف نمائشی نہ ہو، بلکہ فوج کا کردار فنکشنل اوردھاندلیوں کے خاتمے میں بااختیار و موثر ہونا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی ضلع وسطی کے تحت مسجد الہدیٰ نارتھ کراچی میں منعقدہ اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماع سے ادارہ معارف اسلامی لاہور کے ڈائریکٹر حافظ محمد ادریس، جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،نائب امیر راشد نسیم اور ضلع وسطی کے امیر فاروق نعمت اﷲ نے خطاب کیا۔

7

منورحسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں چند سو خاندان ہیں جن کی حکمرانی چل رہی ہے، اُنہی کے باپ بیٹے، بہن بھائی، بہو بیٹیاں سیٹوں پر بیٹھے ہیں، صرف پارٹی بدل کر اپنے آپ کو پاک صاف سمجھتے ہیں، اگرآدھوں کی بھی عوام ضمانتیں ضبط کرادیں تو سرمایہ داروں ، جاگیرداروں، دہشت گرد وں کایہ ٹولہ جڑسے ختم ہو جائے گا۔ پوری دنیا میں امریکی استعمار سے نجات کے لیے عوامی شعور بیدار ہو رہا ہے، جمہوری و انتخابی عمل کے نتائج بھی بتارہے ہیں کہ عوام نے قرآن و سنت کے نظام کے حق میں اپنی رائے استعمال کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں