عوام نے خدمت کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کی سیاست کو دفن کردیا شہباز شریف

سچ و حق کی سیاست کے سامنے جھوٹ اور الزام تراشی کی منفی سیاست کا پول کھل چکا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک December 28, 2016
حکومت ملک کو درپیش تمام مسائل کے حل کے لئے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، شہباز شریف فوٹو: فائل

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام نے خدمت کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کی منفی سیاست کو دفن کردیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) سندھ کے سینئرنائب صدر محمد شاہ سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت ملک کو درپیش تمام مسائل کے حل کے لئے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، 2017 کے آخر تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا اور اندھیرے چھٹ جائیں گے، دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی ہوئی ہے ، امن وامان کی صورتحال بہتر ہونے سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی خدمت کے لئے مٹی کے ساتھ مٹی ہونا پڑتا ہے،سچ و حق کی سیاست کے سامنے جھوٹ اور الزام تراشی کی منفی سیاست کا پول کھل چکا ہے، عوام نے خدمت کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے ان عناصر کی منفی سیاست کو دفن کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔