صدرآصف زرداری 57 برس کے ہوگئےاسلام آباد میں سالگرہ منائی
پی پی سندھ کے تحت میڈیا سیل میں کیک کاٹا گیا، لاہور سمیت مختلف شہروں میں بھی تقریبات
صدرآصف علی زرداری نے جمعرات کو اپنی 57 ویں سالگرہ اسلام آباد میں ایوان صدر میںمنائی، وہ 26 جولائی 1955 ء میں کراچی میں پیداہوئے تھے،آصف زرداری اس وقت ملک کے 11 ویں صدر اور ملک کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے شریک چیئرپرسن ہیں، پیپلزپارٹی کے زیراہتمام مختلف شہروں میں صدرآصف زرداری کی سالگرہ کی تقریبات منعقد ہوئیں۔
پیپلز پارٹی سندھ کی جانب سے صدرآصف علی زرداری کی 57 ویں سالگرہ کا کیک جمعرات کو بعد نماز عشا میڈیا سیل میں کاٹا گیا،اس موقع پرصوبائی وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن، لطیف مغل، حبیب الدین جنیدی سمیت پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما موجود تھے، اس موقع پر صدر آصف علی زرداری کی زندگی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ لاہور میں پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی صدر فائزہ ملک کی رہائش گاہ پرکیک کاٹا گیا۔
آصف زرداری کی شادی1987ء میں پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیربھٹو سے ہوئی تھی، 1996ء میں بینظیر بھٹوکی حکومت کو ہٹانے کے بعد بدعنوانیوں کے مختلف مقدمات میں انھیں گرفتارکیاگیا، وہ 1990ء میں رکن قومی اسمبلی اور 1997ء میں سینیٹ کے ممبرمنتخب ہوئے تھے،انھیں 2004ء میں جیل سے رہا کردیا گیا، جس کے بعد وہ دبئی میں جلاوطن رہے، وہ بینظیربھٹوکی شہادت کے بعد2007ء میں واپس وطن پہنچے،
انھوں نے 2008 ء کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین کی حیثیت سے پارٹی کی قیادت کی اور6 ستمبر 2008 ء کوملک کے 11 ویں صدرمنتخب ہوئے، وہ ملک کے پہلے صدر ہیں جنھوں نے 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت اپنے وسیع اختیارات کو پارلیمنٹ کے حوالے کیا۔ مظفرآباد میں بھی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
آئی این پی کے مطابق صدرکی سالگرہ کی کوئی باضابطہ تقریب منعقد نہیں کی گئی ۔پیپلزپارٹی کی اتحادی جماعتوں کے قائدین، ارکان اسمبلی، وزرا اور پی پی رہنمائوں نے صدر زرداری کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گلدستے اور درازی عمر کی دعائوں پر مبنی پیغامات ایوان صدر بھجوائے ہیں۔