وہاب ریاض کی نو بالز  قومی ٹیم کو مہنگی پڑنے لگی

وہاب نے میلبرن ٹیسٹ میں اب تک نو بالز کی ہیٹ ٹرک سمیت مجموعی طور پر14 اوورز میں 10 نوبالز کیں


Sports Desk December 28, 2016
میلبرن ٹیسٹ میں اب تک وہاب نے نو بالز کی ہیٹ ٹرک سمیت مجموعی طور پر14 اوورز میں 10 نوبالز کیں : فوٹو : فائل

وہاب ریاض نے ڈیوڈ وانرکو 81 رنز پر آؤٹ کردیا تھا تاہم نو بال کے باعث وانر کو ایمپائر نے ناٹ آؤٹ قرار دے دیا وہ اس کے بعد 144 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

وہاب ریاض کی نو بالز کی بیماری قومی ٹیم کو مہنگی پڑنے لگی۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ان کی 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ریورس سوئنگ ہوتی ایک گیند نے اوپنر ڈیوڈ وارنر کے بیٹ کا اندرونی کنارہ لیا اور پیڈز سے ٹکرانے کے بعد سٹمپس میں جا لگی، لیکن امپائر نے نو بال قرار دیدی۔ وارنر اس وقت81 رنز پر موجود تھے جس کے بعد انہوں نے اپنی سنچری مکمل کی اور 144 رنز بنانے کے بعد وہاب کی ہی گیند پر وکٹ کیپر سرفراز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، دلچسپ امر یہ ہے کہ اس بار بھی پیسر کا پاؤں لائن سے باہر جاتا دکھائی دے رہا تھا لیکن ایکشن ری پلے کے بعد امپائر نے گیند کو درست قرار دیتے ہوئے وارنر کو آؤٹ قرار دیا۔

وہاب نے نو بالز کی ہیٹ ٹرک سمیت مجموعی طور پر14 اوورز میں 10 نوبالز کیں، ان کے علاوہ کسی بولر نے نوبال نہیں کی۔ واضح رہے کہ وہاب ریاض اس سے پہلے بھی متعدد مرتبہ نو بال پر وکٹ گنوا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں