خصوصی کمیٹی کا اجلاس پھر بے نتیجہ سی این جی کی قیمت طے نہ ہوسکی

سی این جی ایسوسی ایشن کا قیمت 86 روپے فی کلو مقرر کرنیکا مطالبہ،وزارت خزانہ کاٹیکس


News Agencies/Numainda Express December 27, 2012
قیمت بڑھائی تومزیدلمبی لائنیں لگ جائینگی،ڈاکٹرعاصم اجلاس ختم ہونے سے پہلے چلے گئے ، جلد اوگراکوگائیڈلائن دینگے،فاروق نائیک

سی این جی کی قیمتوں کے تعین کے لیے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے قائم کی گئی خصو صی کمیٹی کا دوسرااجلاس بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

تاہم کمیٹی کے چیئرمین وزیر قانون فاروق ایچ نائک نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سی این جی اسٹیشنوںکے مالکان اور صارفین کے نمائندوں کی تجاویز کا جائزہ لے کر جلد اوگرا کو پالیسی گائڈ لائن د یدی جائے گی۔ بدھ کوخصو صی کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر قانون کی سربراہی میں ہواجس میں وزیراعظم کے مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سیکریٹری پٹرولیم وقارمسعود،چیئرمین اوگراسعید احمد،سیکریٹری کابینہ نرگس سیٹھی، چیئر مین سی این جی ایسو سی ایشن غیاث پراچہ، سی این جی ڈیلرز ایسو سی ایشن کے صدر عبدالسمیع خان ، سی این جی مالکان ایسوسی ایشن کے صدر ملک خدابخش جبکہ صارفین کی جانب سے ویمن چیمبر آف کامرس کی صدر، فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، کنزیومر رائٹس کمیشن اور نیٹ ورک فار کنزیومر کے نمائندوں نے شرکت کی۔

05

اجلاس میں قیمتوں کے تعین کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ این این آئی اور آئی این پی کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن نے قیمت 86 روپے فی کلو مقررکرنے کا مطالبہ کیاجبکہ وزارت خزانہ نے سی این جی پر عائد ٹیکس اور وزارت پیٹرولیم نے سی این جی میں استعمال ہونیوالی گیس کا ریٹ کم کرنے سے انکار کردیا۔کمیٹی کا آئندہ اجلاس 30 دسمبر کو ہوگا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاروق نائک نے کہا کہ جو سختی صارفین اورسی این جی اسٹیشنوں کے مالکان نے برداشت کی ہے حکومت کو اس کا اندازہ ہے،قیمتوں کے تعین میں تمام اسٹیک ہولڈرز کا خیال رکھا جائے گااوریہ معاملہ ہمیشہ کے لیے حل کیاجائے گا۔

ثنا نیوز کے مطابق مشیر پیٹرولیم مصروفیت کا بتا کر کچھ دیربعدہی اجلاس سے چلے گئے۔ ان کاکہناتھاکہ سی این جی والے منافع میںاضافے کامطالبہ کررہے ہیں لیکن اگرگیس کی قیمت بڑھائی تومزیدلمبی لائنیں لگ جائینگی،گیس ڈسٹری بیوشن کا مسئلہ حل ہوجائے تو دیگر مسائل خود حل ہوجائینگے۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت نے 30دسمبرتک حتمی فیصلہ کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے، سی این جی پر ٹیکس کم ہوتو قیمت کم ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں