کراچی میں بدامنی انتخابات ملتوی کرانیکی سازش ہے شرجیل میمن

جمہوریت کے استحکام کیلیے ضروری ہے آئندہ انتخابات وقت پرمنعقد ہوں، میڈیا سے گفتگو


Staff Reporter December 27, 2012
جمہوریت کے استحکام کیلیے ضروری ہے آئندہ انتخابات وقت پرمنعقد ہوں، میڈیا سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

سندھ کے وزیراطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں بدامنی پھیلا کر انتخابات ملتوی کرانے کی سازش کی جارہی ہے، جس کو پیپلز پارٹی عوام کی طاقت سے ناکام بنا دے گی۔

وہ جمعرات کو کراچی ائیرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے ضروری ہے آئندہ انتخابات وقت پر منعقد ہوں۔حکومت کراچی کے حالات کو بہتر بنانے اور عوام کی جان و مال کو محفوظ بنانے کیلیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ17 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے وقت جماعت اسلامی متحدہ مجلس عمل کا حصہ تھی اور اس وقت کی صوبہ سرحد حکومت میں شامل تھی۔ میں ان سے سوال کرتا ہوں کہ وہ اس وقت آمریت کے دور میں ڈکٹیٹرکی مخالفت کیوں نہیں کی؟۔

06

علامہ طاہرالقادری سے متعلق سوال پر شرجیل میمن نے کہا کہ علامہ صاحب جب رکن قومی اسمبلی تھے، اس وقت بھی وہ دہری شہریت کے حامل تھے، اب وہ مجھے بتائیں کہ دہری شہریت رکھنے والے کیا صادق اور امین ہوتے ہیں۔ اگرطاہرالقادری کے پاس مسائل کا حل موجود ہے تو اسے لوگوں کے سامنے تو لائیں۔ انھوں نے کہا کہ جمعرات کو لاڑکانہ میں شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرپیپلزپارٹی تاریخی عوامی اجتماع منعقد کرے گی جس سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں