نواز شریف پاناما ایشو قوم کی نگاہوں سے اوجھل کرنا چاہتے تھے عمران خان

پاناما کا معاملہ اب چند سماعت کا محتاج ہے، چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک December 28, 2016
پاناما کا معاملہ اب چند سماعت کا محتاج ہے، چیرمین تحریک انصاف، فوٹو؛ فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاناما کے معاملے پر قوم سے مسلسل جھوٹ بولتے رہے کیونکہ وہ اس معاملے کو قوم کی نگاہوں سے اوجھل کرنا چاہتے تھے۔

چیرمین تحریک انصاف عمران خان سے قومی روزناموں کے نمائندگان نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، پاناما ایشو سمیت متعدد امور پر غیر رسمی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پرعمران خان کا کہنا تھا کہ پانامالیکس پرقوم کے جائزسوالات پر وزیراعظم مسلسل جھوٹ بولتے رہے ہیں جب کہ تحریک انصاف نہ ہوتی توآئندہ نسلیں ان کے بچوں کی غلامی کرتیں۔

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ وزیراعظم نے جمہوریت اور جمہوری اقدار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا اور نواز شریف پاناما ایشو قوم کی نگاہوں سے اوجھل کرنا چاہتے تھے جب کہ پاناما مقدمے کا فیصلہ چند روز کی سماعت کا محتاج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں