بشیر بلور نے جس جنگ میں جان کا نذرانہ دیا اسے ہم جیتیں گے وزیراعظم
دکھ کی اس گھڑی میں بلور خاندان اور خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ ہیں، حکومتی رٹ چیلنج کرنیوالوں کاخاتمہ کیاجائیگا
وزیراعظم راجا پرویز اشرف نے بدھ کے روز پشاور کا دورہ کیا جہاں انھوں نے صوبائی سینئر وزیر بشیر احمد بلور کی شہادت پر ان کے بھائیوں اور بیٹوں کیساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔
اس موقع پر وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور، سنیٹر الیاس احمد بلور، ہارون بلور اور عثمان بلور کیساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ بلور خاندان اور صوبائی حکومت کیساتھ ہیں ، دہشتگردی کیخلاف جس جنگ میں بشیر احمد بلور نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا ، اس جنگ کو ہم جیتیں گے اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کا خاتمہ کیاجائیگا ۔ انہوںنے کہا کہ بشیر بلور کی قربانی اور خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا کیونکہ انہیں حالات کی خبر تھی اور دھمکیاں بھی مل رہی تھیں تاہم اس کے باوجود انہوں نے سیاسی سرگرمیاں جاری رکھیں اور ملک و جمہوریت کی بقا کیلئے اپنا خون بہا دیا ۔
بعد ازاں وزیراعظم میڈیا سے بات چیت کئے بغیر اسلام آباد روانہ ہو گئے ۔ قبل ازیں پشاور پہنچنے پر گورنر بیرسٹر مسعود کوثر اور وزیراعلیٰ امیرحیدر خان ہوتی نے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا استقبال کیا، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اسلم رئیسانی بھی بلور ہائوس گئے جہاں انھوں نے حاجی غلام احمد بلور کیساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعظم سمیت دیگر وی آئی پیزکی پشاور آمد کے موقع پر باچا خان ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر رہا اور جدہ،کراچی اور اندرون ملک سمیت بیرون ملک جانیوالی پروازیں لیٹ روانہ ہوئیں۔