پارلیمنٹ میں عوام اور پاکستان کے مفاد میں فیصلے کیے جائیںالطاف حسین

اقربا پروری،کرپشن، لوٹ مار،رشوت ستانی اوردھوکے بازی کاخاتمہ کردیاجائے.


Express Desk July 27, 2012
اقربا پروری،کرپشن، لوٹ مار،رشوت ستانی اوردھوکے بازی کاخاتمہ کردیاجائے توملک ترقی کرسکتا ہے،انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے عہدیداروں سے گفتگو۔ فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ اگراقرباء پروری،بے ایمانی، کرپشن،لوٹ مار،رشوت ستانی اوردھوکے بازی کاخاتمہ کردیا جائے توپاکستان ترقی کرسکتاہے اورایک روشن مستقبل کاحامل ملک بن سکتاہے۔ انھوں نے یہ بات ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے انچارج مصطفی عزیزآبادی اورجوائنٹ انچارج محمداشفاق سے گفتگوکرتے ہوئے کہی ۔

الطاف حسین نے مصطفی عزیزآبادی اورمحمداشفاق کوانٹرنیشنل سیکریٹریٹ کی ذمے داریاں سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی، انھیں تلقین کرتے ہوئے کہاکہ اپنے نظریہ،کاز اورمشن ومقصدسے خلوص کاتقاضا ہے کہ آپ یہ نہ دیکھیںکہ کون آپ کادوست یارشتے دار ہے یارشتے داروںکا رشتے دارہے۔آپ دوستی، رشتے داری، اقربا پروری اورذاتی پسند ناپسند کی بنیادپر ہرگز فیصلے نہ کریں۔اپنے فرائض کو ایمانداری ، دیانتداری سے انجام دیں اورتنظیمی اصولوں اورنظم وضبط کے مطابق کام کریں۔

الطاف حسین نے کہاکہ اگرملک میں میرٹ کی بنیادپرفیصلے ہونے لگیں توہرشعبہ میں ترقی ہومگر بدقسمتی سے پاکستان میں میرٹ کاسسٹم ختم ہوگیاہے اور پسندناپسند اوراقربا پروری کی بنیادپرمختلف محکموں میں لوگوں کی تقرریاںکی جاتی ہیںجس کی وجہ سے تمام اہم قومی ادارے زوال پذیرہیں۔ انھوں نے کہاکہ عدلیہ کوآزادکیاجائے اسے پسندناپسندسے ہمیشہ دور رکھا جائے۔ اسی طرح ملک کے بہتر مستقبل کیلیے یہ بھی ضروری ہے کہ پارلیمنٹ صرف اس جماعت کے حق میں فیصلے نہ کرے جس کی پارلیمنٹ میں اکثریت ہو بلکہ فیصلے پاکستان اورعوام کے مفادمیں کیے جائیں، فیصلے ذاتی مفادمیں نہیں بلکہ قومی مفادمیں ہونے چاہئیں۔

جوبھی اکثریتی جماعت ہواسے اقتدار میں آنے کے بعدمحض اپنی جماعت کے مفادکیلیے کام کرنے کے بجائے پورے ملک کے عوام کودیکھناہوگا اورپارٹی مفادپر ملک کے مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔الطاف حسین نے کہاکہ سچائی اور ایمانداری سے کام کرنے کی بدولت آج ایم کیوایم کاپیغام کراچی سے نکل کراندرون سندھ،پنجاب،بلوچستان، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان،آزادکشمیراورقبائلی علاقوں سمیت ملک کے چپہ چپہ میں پھیل رہاہے ،عوام اس بات کو مانتے ہیں کہ ایم کیوایم میرٹ کی بنیادپرفیصلے کرتی ہے۔

ایم کیوایم الیکشن کے موقع پرپارٹی ٹکٹ نہ توفروخت کرتی ہے اورنہ ہی خاندانی تعلق اوررشتہ داری کی بنیادپر ٹکٹ دیتی ہے بلکہ صرف اورصرف میرٹ کے اصول کی روشنی میں یونٹوں اورسیکٹروں سے آنے والے امیدواروں کے ناموں کوہی رابطہ کمیٹی انٹرویوکرکے میرٹ کی بنیاد پر فائنل کرتی ہے۔

الطاف حسین نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے ذمے داران کوتلقین کی کہ وہ تحریک کے اس پیغام کوپوری رابطہ کمیٹی ،تمام ذمے داران اورمنتخب نمائندوں تک پہنچائیں کہ وہ صرف پارٹی کے اندرہی نہیں بلکہ اپنے پروگراموں کے ذریعے ہرجگہ عوام میں اس بات کاشعوربیدارکریں کہ ملک ترقی کیسے کرسکتاہے کیونکہ اس وقت ملک کوایسی سیاسی جماعتوں کی ضرورت ہے جومیرٹ پرفیصلے کرتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں