2024

متحدہ پاکستان بچانے کے ایجنڈے پر الیکشن لڑیگی فاروق ستار

جاگیردارانہ نظام،طالبانائزیشن اورپاکستان ساتھ نہیں چل سکتے،عوام فیصلہ کر لیں انھیں کیا چاہیے


Numainda Express December 27, 2012
صدرزرداری نے نگراں حکومت بناتے وقت ایم کیو ایم کواعتماد میں لینے کا یقین دلایا ہے، گفتگو۔ فوٹو: فائل

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ جاگیردارانہ نظام، طالبانائزیشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے، عوام فیصلہ کرلیں کہ انھیں کیا چاہیے۔

متحدہ قومی موومنٹ آنے والے عام انتخابات اقتدار کے لیے نہیں بلکہ پاکستان بچانے کے ایجنڈے پر لڑے گی۔ ان خیالات کااظہار انھوںنے ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر انیس احمدقائمخانی کے والد حاجی ہدایت علی قائمخانی کی فاتحہ سوئم کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ صدرزرداری نے ایم کیوایم کو یقین دلایا ہے کہ نگراں حکومت بناتے وقت وہ اسے اعتماد میں لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کراچی میں جس طرح بدامنی کو مسلط کیا جا رہا ہے تو اسکا بھی تمام سیاسی جماعتوں اوراکابرین کو نوٹس لینا چاہیے جبکہ ہر محب وطن پاکستانی کو بھی اس پر تشویش اور فکر کا اظہار کرنا چاہیے۔

12

انھوں نے کہا کہ متحدہ کے قائد الطاف حسین نے صرف ڈاکٹرطاہرالقادری کی حمایت نہیں بلکہ مستقل تبدیلی کے لیے اور جاگیردارانہ نظام کے خاتمے کے لیے جہاں سے بھی آواز بلند ہو گی یا تحریک چلے تو الطاف حسین اورایم کیو ایم اس کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ منہاج القرآن کے لانگ مارچ میں شرکت کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر فاروق ستار نے کہا کہ جب دعوت ملی تو صلاح مشورے کے بعد شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

انتخابی اخراجات پندرہ لاکھ روپے سے بڑھا کر ساٹھ لاکھ روپے کرنے پر ہمیں تشویش ہے، صرف کراچی میں نئی حلقہ بندی کا عمل ہمارے خلاف الیکشن میںدھاندلی کا آغازہے ۔ انتخابی اصلاحات جس حد تک ہوسکتی ہیں ہونی چاہیے تاکہ ہرپاکستانی کو الیکشن لڑنے کا موقع مل سکے اورصاف وشفاف الیکشن ہوسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں