وارنر اور عثمان نے آسٹریلیا کی پوزیشن بہترکردی شعیب محمد
پلیئرز نے ذمہ داری کا مظاہرہ نہ کیا گیا تو پاکستان کے لیے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں، سابق کرکٹر
سابق ٹیسٹ کرکٹرشعیب محمد نے کہا ہے کہ اظہرعلی نے ناقابل شکست سنچری جڑکرپاکستان کوبحرانی کیفیت سے نکال لیا لیکن ڈیوڈ وارنر نے 144 رنز کی اننگزکھیل کرآسٹریلوی ٹیم کوبہتر پوزیشن پر پہنچا دیا ہے۔
میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کا خاتمہ ہونے پرنمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب محمد نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے9 وکٹ پر443 رنزپراننگز ڈیکلیئرڈ کرنے میں اظہر علی کی عمدہ بیٹنگ کا اہم کردار رہا، سہیل خان اور محمد عامر نے وکٹ پر رک کر بہتر بیٹنگ کی، یہ تمام پاکستان کو مثبت کھیل کی طرف لے گئے، یہ طرز ہمارے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافے کا سبب بنے گا لیکن حد سے زیادہ خود اعتمادی سے اجتناب برتنا ہوگا،
دوسری جانب آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کے ساتھ عثمان خواجہ نے موقع کی مناسبت سے بیٹنگ کرکے میزبان ٹیم کواستحکام بخشا، میچ کے چوتھے دن آسٹریلیا تیز کھیلنے کی حکمت عملی کے ساتھ 165رنزکی برتری کوختم کرے گا، اس کے بعد پاکستان کے خلاف150 رنزکی سبقت حاصل کرنے کی کوشش ہوگی، ایسی صورت میں اگر پاکستان کو آخری سیشن کھیلنا پڑا تومشکل ہو جائیگی، اگر ہمارے بیٹسمینوں نے غلطیاں نہ دہرائیں تو وہ میچ کوبچا سکتے ہیں۔