والد سے اختلاف شاہ زین بگٹی جے ڈبلیو پی سے مستعفی

چند عناصر پارٹی کے سربراہ میرے والد نوابزادہ طلال اکبر بگٹی سے غلط فیصلے کروا رہے ہیں۔


Online December 27, 2012
چند عناصر پارٹی کے سربراہ میرے والد نوابزادہ طلال اکبر بگٹی سے غلط فیصلے کروا رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ شازین بگٹی نے اپنے والد پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی سے اختلافات کی بناء پر جے ڈبلیو پی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی صدر نوابزادہ شا زین بگٹی نے ''آن لائن '' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی میں چند عناصر میرے اور میرے والد نواب زادہ طلال اکبر بگٹی کے مابین اختلافات پیدا کرنا چاہتے ہیں اور انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس میں وہ عناصر قوی حد تک کامیاب بھی ہو چکے ہیں۔

گزشتہ دنوں پارٹی کے سربراہ اور میرے والد نے مجھے قبائلی امور سے دور رہنے کا حکم دیا جو میرے قبائلی حقوق کو سلب کرنے کے مترادف ہے، چند عناصر پارٹی کے سربراہ میرے والد نوابزادہ طلال اکبر بگٹی سے غلط فیصلے کروا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں