مختلف علاقوں میں فائرنگ 2افراد ہلاک7 افراد زخمی

ریکسر لائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے30سالہ پولیس کانسٹیبل امجد علی ولد محمد سلمان ہلاک ہو گیا


Staff Reporter December 27, 2012
پاک کالونی کے علاقے ریکسر لائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے30سالہ پولیس کانسٹیبل امجد علی ولد محمد سلمان ہلاک ہو گیا فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں بدھ کو فائرنگ کے واقعات میں2 افراد ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے 7 نمبر نالہ اسٹاپ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 32 سالہ عزیز احمد، خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 5-C/3 میں 55 سالہ سید گلزار علی اور 52 سالہ عبدالقادراور بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رشید آباد میں 24 سالہ علی زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچادیا گیا ،پاک کالونی کے علاقے ریکسر لائن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے30سالہ پولیس کانسٹیبل امجد علی ولد محمد سلمان ہلاک ہو گیا ، ایس ایچ او پاک کالونی راؤ شبیر نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول گارڈن ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے قریب سلیم ٹیرس فلیٹ نمبر G/13 کا رہائشی اور غیر شادی شدہ تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق خیبر پختون کے علاقے تربیلا سے تھا۔

مقتول گارڈن ہیڈ کوارٹر ساؤتھ ریزروBکمپنی میں کمانڈر منظور کے پاس تعینات تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ مقتول شام 4 سے رات12بجے تک گارڈ ہیڈ کوارٹر ساؤتھ فیملی کوارٹر کے گیٹ پر ڈیوٹی انجام دے رہا تھا۔ واقعے کے وقت مقتول ڈیوٹی پر تعینات اپنے ساتھی اہلکار کو اکیلا چھوڑ کر پولیس یونیفارم میں سرکاری سب مشین گن لے کر پاک چرس خریدنے گیا تھا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران نے بغیر اطلاع دیے ڈیوٹی چھوڑ کر جانے کے باعث امجد کا جنازہ ہیڈ کوارٹر میں پولیس اعزاز کے ساتھ کرانے سے منع کر دیا۔

سرسید ٹاؤن تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر11/C1میں واقع صدیقی مارکیٹ میں ڈرائی کلیننگ کی دکان کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے3دوست70سالہ صلاح الدین ولد ارشاد الحق ، 60 سالہ عبد الرشید ولد مبارک اور65سالہ شیخ سلطان ولد رحمان زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں صلاح الدین دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا۔ ایس ایچ او سرسید بلاغت حسین نے بتایا کہ مقتول اسی علاقے میں مکان نمبر 169 کا رہائشی اور ریٹائرڈ اسکول ٹیچر تھا۔ مقتول اپنے دوستوں کے ہمراہ گھر کے قریب بیٹھا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے موبائل فون چھینتے ہوئے مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر دی۔

نپیئر تھانے کی حدود گارڈن جمیلہ اسٹریٹ رمضان کانٹا کے قریب رمضان سٹی کمپاؤنڈ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے26 سالہ محمد ایاز عرف بوری ولدمحمد شفیع زخمی ہوگیا۔ زخمی ہونے والانشتر روڈ کے ایم سی ورکشاپ کے قریب زاہد منزل فلیٹ نمبر 18 کا رہائشی اور متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن ہے۔ نیپیئر کے علاقے جمیلہ اسٹریٹ رمضان کانٹا کے قریب دکانیں بند کرانے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے سوزوکی پک اپ میں سوار ڈبل روٹی کی سپلائی کرنے والا 27 سالہ حمزا ولد طارق اور ڈرائیور25 سالہ محمد سفیر ولد محمد صدیق زخمی ہو گئے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں