اسرائیل کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے ڈونلڈ ٹرمپ

اقتدارکی منتقلی کے بعد صدراوباما کی اسرائیل کے لئےاختیارکردہ اشتعال انگیزپالیسیوں کونظرانداز کرینگے،نومنتخب امریکی صدر


ویب ڈیسک December 29, 2016
اقتدارکی منتقلی کے بعد صدراوباما کی اسرائیل کے لئےاختیارکردہ اشتعال انگیزپالیسیوں کونظرانداز کرینگے،نومنتخب امریکی صدر۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کے ساتھ پیش آنے والے توہین آمیز رویئے کی اجازت نہیں دیں گے اور اسرائیل کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد کی منظوری کے بعد سے امریکا اور اسرائیل کے تعلقات میں تناؤ پیدا ہوگیا ہے جب کہ سیکرٹری خارجہ جان کیری نے بھی اوباما انتظامیہ کا بھرپور دفاع کیا ہے تاہم دوسری جانب نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹس میں کہا ہے کہ اقتدار کی منتقلی کے بعد صدر اوباما کی جانب سے اسرائیل کے لئے اختیار کردہ اشتعال انگیز پالیسیوں کونظرانداز کرنا میری کوشش ہوگی اور ہم اسرائیل کے ساتھ توہین آمیز رویہ اختیار کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گےکیوں کہ اسرائیل امریکا کا بہترین دوست ہے۔





نومنتخب امریکی صدر نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ اب وہ وقت دور نہیں کہ ایران کے ساتھ ہونے والا خوفناک معاہدہ اور اقوام متحدہ کا خاتمہ ہوگا ، اسرائیل کو مضبوط بنائیں گے اور 20 جنوری تیزی سے قریب آرہا ہے۔



ادھر اسرائیلی ویراعظم بنیامن نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے لئے واضح حمایت کرنے اور گرمجوشی سے دوستی کا اظہار کرنے پر میں نومنتخب امریکی صدر کا شکر گزار ہوں ۔



واضح رہے کہ نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں