کوئٹہ2افراد کی ٹارگٹ کلنگ گوادر میں دکان پر بم حملہ

ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوانی میں پولیس کانسٹیبل رحیم بخش موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا


Numaindgan Express December 27, 2012
ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوانی میں پولیس کانسٹیبل رحیم بخش موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے رحیم یارخان منتقل کردیاگیا۔

کوئٹہ اور اندرون صوبہ ٹارگٹ کلنگ فائرنگ کے واقعات اور بارودی سرنگ دھماکے دستی بم حملے میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے۔

پی پی ایل کے اہلکار اور ٹریکٹر ڈرائیور کو اغواکرلیاگیا ،پولیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص غلام رسول کو زخمی کردیا جسے سی ایم ایچ منتقل کیاگیا جہاں وہ جاں بحق ہوگیا ،کشمیر آباد میں مسلح افراد جو ایک گاڑی میں سوار تھے ایک دکان میں فائرنگ کرکے دکاندار سکندر علی کو قتل کردیا اور فرارہوگئے ،عیسیٰ نگری میں خاتون مونا بشیر کو مبینہ طورپر فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا مقتولہ کے بھائی نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بہن کے گھر گیا تو مردہ حالت میں تھی پولیس نے مقتولہ کے شوہر خالد کو گرفتارکرلیا ہے۔

قمبرانی روڈ پر نامعلوم افراد نے چاقوئوں کے وار کرکے ایک30سالہ شخص کو قتل کردیا ،کوئٹہ عالمو چوک کے علاقے میں ایک خاتون گولی لگنے سے زخمی ہوگئی ،پشین میں اندھی گولی لگنے سے مسماۃ زر بی بی زخمی ہوگئی جسے سول ہسپتال کوئٹہ لایاگیا ،گوادر میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ملافاضل کے علاقے میں ایک دکان پر دستی بم پھینک دیا جس سے چار افراد زخمی ہوگئے ،ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوانی میں پولیس کانسٹیبل رحیم بخش موٹرسائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگیا جسے علاج کیلئے رحیم یارخان منتقل کردیاگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |