’’جذبہ‘‘ رواں سال کی آخری فلم کل ریلیز ہوگی


عوام حب الوطنی پرمبنی فلم دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا ضرور رخ کریں۔ فوٹو: فائل
پروڈیوسر اسد جاوید نے کہا کہ فلم کی بھرپور کامیابی کے لیے بڑے لیول پر پبلسٹی کی جارہی ہے، عوام حب الوطنی پرمبنی فلم دیکھنے کے لیے سینما گھروں کا ضرور رخ کریں۔
اسد جاوید نے بتایا کہ فلم کے رائیٹرابرارحبیبی ہیں جب کہ کاسٹ میں ہیرو ببرک شاہ، ہیروئن حناممتاز، بابرخان، فریال رانا، شیراز سکندر،عثمان، شفیق راجہ، شاہد ہاشمی، سلیم البیلا، سمیع ودیگر شامل ہیں، ڈانس ڈائریکٹر پپوسمراٹ، میک اپ مین شہزاد منا، گلوکاروں میں انور رفیع، سائرہ نسیم، فاروق شاد، سہیل ارشد اور صائمہ ممتاز شامل ہیں، شاعری اور میوزک ڈائریکٹر کی خدمات علی ساجد نے دی ہیں، کیمرہ مین آفتاب احمد ہیں۔