دبنگ خان آج 47 برس کےہوگئے

سلمان خان کو دنیا کا ساتواں پر کشش ترین مرد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے


ویب ڈیسک December 27, 2012
سلمان خان کو دنیا کا ساتواں پر کشش ترین مرد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے ، فوٹو : اے ایف پی

بالی ووڈ کے دبنگ خان آج 47 برس کےہوگئےہیں۔

سلمان خان 27 دسمبر1965 کو پیدا ہوئے ، انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز1988 میں فلم 'بیوی ہو تو ایسی' سے کیا ، تاہم ان کو اپنی پہلی کامیابی1989 میں فلم 'میں نے پیار کیا' سے ملی جس پر ان کو فلم فیئر ایوارڈ دیا گیا ، 1990 میں سلمان خان نے کچھ کچھ ہوتا ہے میں کام کرنے پر ایک بہترین معاون اداکار کا فلم فیئر ایوارڈ بھی جیتا.

1990 کی دہائی میں سلمان نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں "ساجن" ،" ہم آپکے ہیں کون؟" ، " کرن ارجن" ، "انداز اپنا اپنا" ، "کچھ کچھ ہوتا ہے" ، "بیوی نمبر۱ " اور "ہم دل دے چکے صنم" شامل ہیں۔

ان کی دیگر کامیاب فلموں میں "تیرے نام" ، "نو اینٹری" ، "پارٹنر" ، "وانٹڈ" اور "باڈی گارڈ" نمایاں ہیں ، 2010 میں ان کی فلم "دبنگ" نے پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے اور 150 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا۔ اس فلم میں انہوں نے ایک پولیس افسر کا کردار نبھایا جس کو بہت زیادہ پسند کیا گیا جبکہ 2012 میں ان کی فلم دبنگ ٹو نے سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے نمائش کے پہلے پانچ دنوں میں 115 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے۔

سلمان خان کی فلمیں ہٹ ہوں یاناکام،اس سےانہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ شہرت کی دیوی سلمان خان پر عاشق ہے ، ان کو دنیا کا ساتواں پر کشش ترین مرد ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ سلویسٹر سٹالن اور ہیما مالنی سلمان خان کےسب سے زیادہ پسندیدہ اداکارہیں ۔

سلمان کو امپورٹڈ گاڑیوں کا جنون کی حدتک شوق ہے ، یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سلمان ایک ماہر مصور بھی ہیں جبکہ سال 2007 میں ان کا مومی مجسمہ مادام تساؤ میوزیم میں رکھا گیا ، بالی ووڈ کے دبنگ خان کی پسندیدہ جگہ لندن اور ان کا پسندیدہ کھانا بریانی ہے۔

سلمان نے اپنے کیرئر میں 7 مختلف نیو کمرز کو بریک دیا جبکہ وہ اپنی ذاتی زندگی میں اب تک 8 خواتین کی زلفوں کے اسیررہ چکے ہیں ، ان کا سب سےگہرا تعلق ایشوریہ رائے اور کترینہ کیف کے ساتھ رہا لیکن بات شادی تک نہ پہنچ سکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں