لاہور میں ینگ ڈاکٹرز کا علاج کیلئے اسپتال آنے والے شہری پر تشدد

توقیر علاج کیلئے جنرل اسپتال پہنچا تو ڈاکٹرز نے علاج کے بجائے اس پر گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی


ویب ڈیسک December 29, 2016
دھند کے باعث موٹر سائیکل سے گر کر شہری زخمی حالت میں جنرل اسپتال پہنچا تھا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

علاج کے لئے جنرل اسپتال آنے والے شہری پر ینگ ڈاکٹرز نے گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کا شہری توقیر دھند کے باعث موٹر سائیکل سے گر کر زخمی ہوا تو علاج کے لئے سیدھا جنرل اسپتال پہنچا جہاں اس نے انتظامیہ کو ایمرجنسی علاج کے لئے کہا لیکن ینگ ڈاکٹرز نے مریض کا علاج کرنے کے بجائے اس کا بھرکس نکال دیا اور اس پر گھونسوں اور تھپڑوں کی بارش کردی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: رقم ادا نہ کرنے کی پاداش میں پولیس کا شہری پر بہیمانہ تشدد

اسپتال میں موجود سیکورٹی گارڈز نے زخمی مریض کو ڈاکٹرز کے چنگل سے بچایا اور پھر اسے بغیر علاج کے ہی گھر بھیج دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں