ہم آج بھی میثاق جمہوریت پر کاربند ہیں وزیراعظم نواز شریف
اپنی مسجد بنانےوالوں اور میں نہ مانوں کہنے والوں کا کسی کے پاس علاج نہیں، نواز شریف
RAWALPINDI:
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم آج بھی میثاق جمہوریت پر کاربند ہیں لیکن اگرکوئی میں نہ مانوں کی پالیسی پر چلے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے۔
وزیراعظم نوازشریف نے آزاد كشمیركونسل كے بجٹ اجلاس سے خطاب کیا جب کہ اس موقع پرصدر آزاد كشمیرسردار مسعود خان، وزیراعظم آزاد كشمیر راجہ فاروق حیدر، وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر، وفاقی وزیر امور كشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برجیس طاہر اوردیگربھی موجود تھے۔
وزیراعظم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ جمہوریت كا مطلب برداشت كا مادہ ركھنا اور مثبت تنقید كا سامنا كرنا ہے، ہم نے ملك میں افہام وتفہیم كی سیاست كا آغاز كیا ہے۔ انہوں نے كہا كہ میثاق جمہوریت پر دستخط سے جمہوریت كے نئے دور كا آغاز ہوا تھا، ہم تو چارٹرڈ آف ڈیمو كریسی پر پوری طرح عمل كررہے ہیں لیكن اگركوئی ڈیڑھ اینٹ كی مسجد بنا كر بیٹھ جائے اور میں نہ مانوں كی پالیسی پرعمل پیرا ہو اس كا ہم كیا كرسكتے ہیں، اس كا كوئی علاج ہمارے پاس نہیں ہے، یہ لاعلاج مسئلہ ہے۔ انہوں نے كہا كہ ہماری افہام و تفہیم كی سیاست كی مثال بلوچستان، آزاد كشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان سمیت ہرجگہ نظرآئے گی، ہم نے دیگر جماعتوں كے مینڈیٹ كا احترام كیا ہے كیونكہ یہی جمہوریت ہے، ملك اورقومیں اسی طرح چلتے ہیں حتیٰ كہ خاندان بھی اسی طرح چلتے ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سی پیك ملك كی ترقی كے لیے مثالی منصوبہ ہے، جتنے ترقیاتی منصوبے ہم نے شروع كیے ان كی پاكستان كی تاریخ میں مثال نہیں ملتی كیونكہ ہم ہر طبقے كی خدمت كرتے ہیں جب كہ عوام اپنے ادھورے خوابوں كی تعبیر چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم كو اگرپتہ ہوكہ ان كی حكومت ان کے لیے بھرپورجدوجہدكررہی ہے تو عوام مطمئن ہوں گے اور ان كا حكومت پر اعتماد قائم ہوگا۔ انہوں نے كہا كہ اللہ تعالیٰ كا شكر ہے كہ ہماری حكومت ترقی كے ایجنڈے پر عملدرآمد كررہی ہے، آزاد كشمیرمیں بجلی منصوبے لگانے كے وسیع مواقع ہیں ان مواقع سے فائدہ اٹھانے كی ضرورت ہے، ہم ملك میں بجلی كی قلت دور كرنے کے لیے كارخانے لگارہے ہیں ،آزاد كشمیركے افراد بھی توانائی كے شعبے میں سرمایہ كاری كرسكتے ہیں۔
وزیراعظم نوازشریف نے كہا كہ ہم نے دل سے عوام كی خدمت كی ہے، آزاد كشمیركے عوام نے مسلم لیگ(ن) كو مثالی مینڈیٹ دیا ہے، ایسا مینڈیٹ قسمت سے كسی جماعت كو ملتا ہے، حكومت عوام كے اعتماد پر پورا اترے، حكومت كے كام كے عوام كو اچھے ثمرات ملنے چاہئیں، ہم قوم كے ہر طبقے كی بلاتفریق خدمت كرتے ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x56pcmu