کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی حکومت کو مشروط جنگ بندی کی پیشکش

آئین سے وہ تمام قوانین ختم کئے جائیں جو اسلام مخالف ہیں، آئین کو قرآن وسنت کی روشنی میں دوبارہ لکھا جائے، طالبان۔


ویب ڈیسک December 27, 2012
اے این پی اگر اپنی امریکی حمایتی پالیسیوں پر معافی مانگے تو ان کی مخالفت چھوڑنے کوتیار ہیں، طالبان۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کو مشروط جنگ بندی کی پیشکش کر دی ۔


کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے ایک خط میں حکومت کے سامنےجنگ بندی کےلئے شرائط رکھ دی ہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ آئین سے وہ تمام قوانین ختم کئے جائیں جو اسلام مخالف ہیں، آئین کو قرآن وسنت کی روشنی میں دوبارہ لکھا جائے، ہمیں پاکستان سے پیار ہے مگر ملک سے پہلے مذہب ہے۔


خط میں مزید کہا گیا ہےکہ شمالی وزیرستان میں نیا آپریشن ناکام رہے گا اور ان طالبان کو بھی لڑنے پر مجبور کیا جائے گا جو امن کو ترجیح دیتے ہیں۔ طالبان کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور جی یو آئی کے خلاف نہیں ہیں لیکن ان جماعتوں کو بھی سوچ سمجھ کر بیانات دینے چاہئیں، مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے بارے میں خاموش نقطہ نظر اپنایا ہوا ہے جبکہ اے این پی اگر اپنی امریکی حمایتی پالیسیوں پر معافی مانگے تو ان کی مخالفت چھوڑنے کوتیار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |