انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی پی رکن اسمبلی کی رکنیت منسوخ

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بشیر احمد ہالیپوٹو کی رکنیت منسوخ کی


ویب ڈیسک December 29, 2016
بشیر احمد ہالیپوٹو نے بلدیاتی انتخابات کے دوران پیپلزپارٹی کے اراکین کی مہم چلائی تھی۔ فوٹو: فائل

لاہور: الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی بشیر احمد ہالیپوٹو کی رکنیت منسوخ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے بشیر احمد ہالیپوٹو کے خلاف شواہد طلب کئے جن سے ثابت ہوا کہ پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نے چیرمین اور وائس چیرمین کے انتخابات کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اور ووٹرز پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ ان تمام شواہد کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی بشیر احمد ہالیپوٹو کی رکنیت منسوخ کردی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا نادرا ڈیٹا سے ووٹرز کی تصدیق کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے مخالف امیدوار حسام مرزا کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی گئی تھی کہ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نے بلدیاتی انتخابات کے دوران اپنی جماعت کے اراکین کی مہم چلائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں