شہید لیڈر کا مشن جاری رکھتے ہوئے شدت پسندوں کےخاتمے تک لڑیں گے صدر زرداری

کسی بھی قیمت پر شدت پسندوں کو انتہا پسندانہ نظریات مسلط کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، زرداری


ویب ڈیسک December 27, 2012
کسی بھی قیمت پر شدت پسندوں کو انتہا پسندانہ نظریات مسلط کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، زرداری فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری نےکہا کہ شہید لیڈر کا مشن جاری رکھتے ہوئے شدت پسندوں اور انتہا پسندوں کےخاتمے تک لڑیں گے۔

بے نظیر بھٹو شہید کی پانچویں برسی کے موقع پراپنے پیغام میں صدر نے کہا 27 دسمبر ملکی تاریخ کا اداس ترین دن ہے آج کے دن قوم نے اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کو کھو دیا، انہوں نے کہا شہید بی بی نے شدت پسندوں اور انتہا پسندوں کے خلاف سامنے سے قیادت کی۔

صدر کا کہنا تھا کہ کسی بھی قیمت پر شدت پسندوں کو انتہا پسندانہ نظریات مسلط کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، انہوں نے کہا کہ ناقدین جو مرضی کریں بھٹو ازم کے فلسفے کی بالادستی قائم رکھیں گے، محترمہ کی حفاظت کے لیے جان کی قربانی دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں