اندرون سندھ خسرہ کی وباسے مزید 3 بچے جاں بحق تعداد 62 ہوگئی

اندرون سندھ 10 دنوں میں خسرہ کی وبا سے جاں بحق ہونےوالے بچوں کی تعداد 62 ہوگئی ہے


ویب ڈیسک December 27, 2012
اندرون سندھ 10 دنوں میں خسرہ سے جاں بحق ہونےوالے بچوں کی تعداد 62 ہوگئی ہے فوٹو: فائل

اندرون سندھ خسرہ کی وبا قابو سے ہوتی جارہی جس نے آج بھی مزید 3 بچوں کی جان لے لی اس طرح 10 دنوں میں اس بیماری سےجاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 62ہوگئی۔

کشمور، سکھر اور جیکب آبادکے مختلف علاقوں ميں سیکڑوں بچے خسرہ کی بیماری ميں مبتلا ہیں ،جیکب آباد کی 3 سالہ سعیدہ ،تنگوانی ميں 3 سالہ خادم اور 5 سالہ اسحاق آج خسرہ کی بیماری سے جاں بحق ہوگئے۔

ضلع کشمور ميں 3 دن میں خسرہ سے 10 بچے زندگی کی بازی ہار ہوچکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر اندرون سندھ 10 دنوں میں خسرہ سے جاں بحق ہونےوالے بچوں کی تعداد 62 ہوگئی ہے تاہم ابھی تک متاثرہ علاقوں ميں طبی امداد اور ویکسینیشن کاکوئی سلسلہ نظر نہيں آرہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں