سابق وزیر خارجہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب مسلم لیگ ن میں شامل

گوہر ایوب نے مسلم لیف (ن) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔


ویب ڈیسک December 27, 2012
فگوہر ایوب نے مسلم لیف (ن) کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وٹو: فائل

سابق وزیر خارجہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی گوہر ایوب مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔

گوہر ایوب نے اپنے بیٹے عمر ایوب کےساتھ رائے ونڈ لاہورمیں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی اس موقع پر انہوں نے ن لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

خیبر پختونخوا کے علاقے ہزارہ سے تعلق رکھنے والے سابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی حاجی حبیب اللہ ترین، پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر اختر شاہ اورجمعیت علمائےاسلام کے رکن صوبائی اسمبلی راجہ فیصل زمان نے بھی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

نواز شریف نے ان رہنماؤں کو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہزارہ کے عوام سے ان کی محبت اوراحترام کا خاص رشتہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں