2 ہفتوں کے دوران 80 لاکھ سے زائد افراد نے میرا گانا دیکھا شاہد نذیر

برطانیہ میں قانونی طورپررہائش پذیرتھا، مجھے ڈی پورٹ نہیں کیا گیا، شاہد نذیر


ویب ڈیسک December 27, 2012
میں دنیا کی تمام چیزوں کو بھول سکتا ہوں اپنے فش اسٹال کو نہیں بھول سکتا۔ شاہد نذیر فوٹو : فائل

ون پاؤنڈ فش گانے سے شہرت حاصل کرنے والے شاہد نذیرنے کہا ہے کہ یہ بات غلط ہے کہ مجھے برطانیہ سے ڈی پورٹ کیا گیا، 2 ہفتوں کے دوران 80 لاکھ سے زائد افراد نے میرا گانا دیکھا۔

شاہد نذیر نے ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2 ہفتوں کے دوران 80 لاکھ سے زائد افراد نے میرا گانا دیکھا اور پورے برطانیہ میں نصرت فتح علی خان کے بعد میرا گانا بے حد مشہور ہوا جس کے لئے وہ برطانوی عوام اوران لوگوں کے بے حدشکرگزارہیں جنہوں نے مجھے اتنی عزت بخشی۔

اس سے قبل لاہور ایئرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد نذیر نے کہا کہ یہ گانا اللہ کی طرف سے میرے لئے تحفہ تھا نہ تو میں نے اس گانے کو سوچا اورنہ لکھا بس ایک دم ہی خیال آیا اورمیں نے اس گانے کو گایا اور پکچرائز کیا، شاہد نذیرنے کہا میں 2ہفتوں کے اندرفرانس جاؤں گا اورگانے کو وہاں ریلیز کیا جائے گا۔

شاہد نذیرکا کہنا تھا کہ یہ بات غلط ہے کہ مجھے ڈی پورٹ کیا گیا اورنہ ہی برطانیہ میں میرے ویزے کی میعاد ختم ہوئی، ان کا کہنا تھا کہ وہ عوام اورمیڈیا کے بے حدشکرگزارہیں کہ انہوں نے مجھے اتنی عزت بخشی جس کا شاید میں حقدارنہ تھا، شاہد کا کہنا تھا کہ میں دنیا کی تمام چیزوں کو بھول سکتا ہوں مگراپنے فش اسٹال کو نہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں