بینظیر بھٹو کا ایک قاتل ڈرون حملے میں مارا گیا باقی جیل میں ہیں قمرزمان کائرہ

جمہوری حکومت مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہے، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، قمر زمان کائرہ


ویب ڈیسک December 27, 2012
جمہوری حکومت مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہے، سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، قمر زمان کائرہ فوٹو: اے پی پی/فائل

وفاقی وزیراطلاعات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا ایک قاتل ڈرون حملے میں مارا گیا جب کہ باقی جیل میں ہیں۔

سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ مسائل کا واحد حل مذاکرات ہی ہیں، انہوں نے کہا کہ جمہوری حکومت مفاہمت کی پالیسی پر گامزن ہے اورہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی جس کے بعد آئین کے مطابق عبوری حکومت قائم کر کے مقررہ وقت پر انتخابات کرائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کا ایک قاتل ڈرون حملے میں مارا گیا جب کہ باقی جیل میں ہیں اگر طالبان مذاکرات چاہتے ہيں تو اس کے لئے ہمارے دروازے کھلے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں