ایم کیوایم کا مینڈیٹ کم کرنے کی سازش ہورہی ہےڈاکٹرفاروق ستار

کراچی کو تقسیم اورایم کیوایم کے مینڈیٹ کو کم کرنے کی سازش میں سیکریٹری الیکشن کمیشن شریک ہیں،فاروق ستار


ویب ڈیسک December 27, 2012
کراچی میں ہمارے مینڈیٹ کو دیوار سے لگایا جارہا ہے، فاروق ستار فوٹو:فائل

ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کو تقسیم اورایم کیوایم کے مینڈیٹ کو کم کرنے کی سازش میں سیکریٹری الیکشن کمیشن شریک ہیں لگتا ہے کہ ان کااپنا کوئی ایجنڈا ہے۔

لاہورمیں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ میں چیف الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ سیکریٹری الیکشن کمیشن کی سرگرمیوں کا نوٹس لیں اوران کے خلاف تادیبی کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمیشن کو فوری طورپرالیکشن کی اصلاحات پرکام شروع کرنا چاہیے۔

ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا کہ ملک میں نگران حکومت کا قیام جب بھی عمل میں لایا جائے اس کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرزکواعتمادمیں لیناچاہئے،پاکستان اس وقت انتہائی نازک دور سے گزر رہاہے اورملک کوکئی چیلنجز کا سامناہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم ہر اس تحریک کے ساتھ آوازمیں آوازملائے گی جوعوام کے مفاد کے لئے چل رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں