پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 93 پیسے تک اضافے کی تجویز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔


ویب ڈیسک December 29, 2016
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔ فوٹو؛ فائل

اوگرا نے آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6.93 روپے تک اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوگرا نے جنوری کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کی ہے جس میں پیٹرول 31 پیسے اورہائی اسپیڈ ڈیزل 3.94 روپے لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا نے مٹی کا تیل 6.93 روپے فی لیٹر اورلائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 48 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کے بعد وزارت خزانہ 31 دسمبر کو اعلان کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں