شردھا کپور کو فرحان اختر کے ساتھ رہنا مہنگا پڑ گیا

شکتی کپور بیٹی شردھا کے اداکار فرحان اختر کے ساتھ رہنے پر سیخ پا ہوگئے۔


ویب ڈیسک December 29, 2016
شکتی کپور بیٹی شردھا کے اداکار فرحان اختر کے ساتھ رہنے پر سیخ پا ہوگئے۔ فوٹو؛ فائل

بالی ووڈ کی متعدد فلموں میں ''ولن '' کا کردار کرنے والے اداکار شکتی کپورحقیقی زندگی میں اپنی بیٹی اداکارہ شردھا کپور کے لیے ہی ''ولن''بن گئے۔

بالی ووڈ اداکار فرحان اختر کے اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کے بعد فلم نگری کی اداکاراؤں کے ساتھ معاشقے زبان زدعام ہیں جس میں آدتیا راؤ حیدری اور شردھا کپور شامل ہیں جب کہ اداکار کی فلم ''راک آن 2'' کے بعد سے ہی اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ معاشقے کی خبریں سامنے آرہی ہیں لیکن اب بھارتی میڈیا نے حیران کن دعویٰ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور کئی روز سے اداکار فرحان اختر کے ساتھ ان کے اپارٹمنٹ میں رہائش پذیر تھیں لیکن گزشتہ دنوں متعدد فلموں میں ولن کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار شکتی کپور غصے کی حالت میں فرحان کےاپارٹمنٹ پہنچے اور بیٹی کو گھر واپسی کا کہا جس پر اداکارہ نے انکار کردیا تاہم شکتی کپور شردھا کو زبردستی اپنے ساتھ گاڑی میں بٹھا کرلے گئے۔ دوسری جانب اداکار شکتی کپور نے واقعے کی تردید کرتے ہوئے خبر کو سازش قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار فرحان اختر اور ان کی اہلیہ ادھونا کے درمیان طلاق کے لیے قانونی جنگ جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں