دورہ پاکستان کے حوالے سے تحفظات ہیں صدر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اعلیٰ شخصیات سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ناظم الحسن


ویب ڈیسک December 27, 2012
بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے حوالے سے اعلیٰ شخصیات سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ ناظم الحسن۔ فوٹو اے ایف پی

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کے حوالے سے انہیں کچھ تحفظات ہیں، حتمی فیصلہ اتوار کو کیا جائے گا۔

ڈھاکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلہ دیشی بورڈ کے صدر کا کہنا تھا کہ وہ دورہ پاکستان کی مناسبت سے اعلیٰ شخصیات سے مسلسل رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے حکومتی رہنمائی اہمیت کی حامل ہے اسی وجہ سے وہ ابھی حتمی طور پر دورہ پاکستان کے حوالے سے بتانے کی پوزیشن میں نہیں۔

ناظم الحسن نے کہا کہ آئی سی سی کی جانب سے سیکیورٹی کلیئرنس ان کے فیصلوں پر اثر انداز نہیں ہو سکتی اور کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں