سابق چیئرمین اوگراکو31دسمبر تک گرفتار کر لیں گےآئی جی پنجاب

توقیر صادق ملک سے باہرہیں تاہم وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے،آئی جی پنجاب

سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے سابق چیرمین اوگرا توقیرصادق کوضرورگرفتارکرلیا جائے گا،آئی جی پنجاب۔ فوٹو: فائل

آئی جی پنجاب حاجی حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق ملک سے باہر ہیں تاہم انہیں 31 دسمبر تک ہر صورت میں گرفتار کر لیا جائے گا۔



لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے سابق چیرمین اوگرا توقیرصادق کوضرورگرفتارکرلیا جائے گا،توقیر صادق ملک سے باہرہیں تاہم وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکیں گے۔


آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ابھی بہت سے ادھورے کام ہیں جو انہیں پورے کرنے ہیں،انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصرکے خلاف پولیس کی جارحانہ حکمت عملی کے باعث ان عناصرکا خاتمہ کردیا گیا ہے یا جوبچے ہیں وہ صوبہ چھوڑکرفرارہوچکے ہیں۔

Load Next Story