شادی اور باپ بننا میری قسمت میں نہیں ہے کرن جوہر

کافی سوچ بچار کے بعد اپنے پیشے سے شادی کرلی ہے اسی لیے اپنی ہر فلم کو بچہ سمجھتا ہوں، ہدایتکار کرن جوہر


ویب ڈیسک December 29, 2016
کافی سوچ بچار کے بعد اپنے پیشے سے شادی کرلی ہے اسی لیے اپنی ہر فلم کو بچہ سمجھتا ہوں، ہدایتکار کرن جوہر، فوٹو؛ فائل

RAWALPINDI: بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر کا کہنا ہےکہ شادی اور باپ بننا میری قسمت میں نہیں ہے کیوں کہ میں نے بہت سے لوگوں کو شادی کرکے خوش نہیں دیکھا۔

بالی ووڈ کے ہدایتکار کرن جوہر کا شمار فلم نگری کے صف اول فلمسازوں میں ہوتا ہے جنہوں نے اب تک متعدد بلاک بسٹر فلموں کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیئے ہیں جس میں ''کچھ کچھ ہوتا ہے''،''کبھی خوشی کبھی غم''،''کبھی الوداع نہ کہنا''،''مائی نیم ازخان'' اور ''اے دل ہے مشکل'' جیسی فلمیں شامل ہیں جب کہ کرن جوہرکامیاب کیرئیر کے باوجود تاحال کنوارے ہیں لیکن اب انہوں نے شادی کے حوالے سے حسرت کا اظہار کیا ہے۔

کرن جوہر کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ شادی اور باپ بننامیری قسمت میں نہیں ہے کیوں کہ میں نے بہت سے لوگوں کو شادی کرکے خوش نہیں دیکھا ہے جس پر میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں جب کہ میں نے کافی سوچ بچار کے بعد اپنے پیشے سے شادی کرلی ہے اسی لیے اپنی ہر فلم کو بچہ سمجھتا ہوں۔

کرن جوہر نے کہا کہ عالیہ بھٹ اور ورن دھون سمیت متعدد اداکاروں کو اپنے بچوں کی طرح رکھتا ہوں کیوں کہ یہ بچے مجھے والدین والی عزت دیتے ہیں اسی لیے مجھے لگتا ہے کہ میں اب باپ بنوں گا ہی نہیں جب کہ ایسا نہیں ہے کہ میں اپنی زندگی کو ادھورا سمجھتا ہوں بلکہ میں اپنے پیشے میں خود کو مکمل سمجھتا ہوں۔

واضح رہے کہ کرن جوہر سوشل میڈیا پر وقتاً فوقتاً شادی کے حوالے سے تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں