ایسے افرادکی نگراں حکومت بنائی جائے گی جن کا اپنا کوئی ایجنڈا نہ ہوصدرزرداری

پاکستان میں مصرکے رول ماڈل حکومت کا کوئی جواز نہیں اسے کسی صورت نہیں چلنے دیں گے۔

پاکستان میں مصرکے رول ماڈل حکومت کو کسی صورت نہٰں چلنے دیں گے، صدر زرداری۔ فوٹو: فائل

صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نگراں حکومت میں ایسے افراد کو شامل کیا جائے گا جن کا اپنا کوئی ایجنڈانہ ہو،نگراں وزیراعظم اپوزیشن کی مشاورت سے آئے گا۔

گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کی 5ویں برسی کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان میں مصرکے رول ماڈل حکومت کا کوئی جواز نہیں اسے کسی صورت نہیں چلنے دیں گے۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ملک میں انتخابات صاف اور شفاف ہوں گے اوراس کی راہ میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے اسی وجہ سے غیرجانبدار چیف الیکشن کمشنرکاتقرر کیا گیا۔ نگراں حکومت کا وزیراعظم اپوزیشن کی مشاورت کے بعد آئے گا اورایسے افراد کو نگراں حکومت میں شامل کریں گے جن کا اپنا کوئی ایجنڈانہ ہو۔


صدرآصف زرداری نے کہا کہ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ بدلہ لیں گے لیکن تاریخ ہم پر ہونے والے تمام ظلم و ستم کا بدلہ ضرور لے گی۔ بینظیربھٹوکی شہادت کے بعد ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ تھا،پاکستان میں مفاہمتی پالیسی کا عمل میں نے نہیں بلکہ بیگم نصرت بھٹو نے ضیاالحق کے دورمیں شروع کیا۔

صدر کا کہنا تھا کہ ہم سیاست کرتے ہیں کسی کے ساتھ زیادتی نہیں۔ یوسف رضا گیلانی نے وزارت عظمیٰ چھوڑدی ہمارا ساتھ نہ چھوڑا۔ کسی کو عوام کی آزادی چھیننے نہیں دیں گے۔ پیپلزپارٹی اوردیگرسیاسی جماعتیں اس جمہوریت کے پروان چڑھتے پودے کو ناصرف بچائے گی بلکہ اس کی آبیاری کرے گی۔

Recommended Stories

Load Next Story